صبور علی اور علی انصاری بھی ٹک ٹاکر بن گئے

کراچی- پاکستانی خوبرو فنکار جوڑی، اداکارہ صبور علی اور اداکارہ علی انصاری نے بھی سوشل نیٹ ورک سروس ایپ، ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا ہے۔اداکارہ صبور علی کی جانب سے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا اعلان سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر کیا گیا ہے جہاں انہوں نے اسٹوری لگاتے ہوئے ٹک ٹاک کو ایک نشہ آور ایپلیکیشن بھی قرار دیا ہے اور اس سے بچاؤ کے لیے وارننگ بھی دی ہے۔انسٹا گرام پر 3.6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ صبور علی نے مداحوں سے خود کو فالو کرنے کے لیے اپنے یوزر نیم کے ساتھ فالو کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔دوسری جانب صبور علی نے ایک اور فین پیج کی اسٹوری شیئر کی ہے جس کے مطابق اُن کے شوہر، انسٹا گرام پر 1.2 ملین فالوورز رکھنے والے اداکار علی انصاری بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ رکھتے ہیں اور صبور علی اس اکاؤنٹ کو فالو بھی کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پر پاکستان
شوبز انڈسٹری کے اس وقت متعدد فنکار موجود ہیں جو نا صرف یہ ایپلیکیشن استعمال کرتے ہیں بلکہ اس پر ویڈیوز بھی اپلوڈ کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.