Latest National, International, Sports & Business News

24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں مزید 34 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

پنجاب میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 34 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد مریضوں کی کل تعداد 1823 ہوگئی۔ پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 34 کیسز سامنے آگئے، ڈینگی کے نئے مریضوں میں سے 18 افراد کا تعلق لاہور اور 16 افراد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، محکمہ صحت کے مطابق موسم کی تبدیلی کے باعث ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ پنجاب حکومت نے بھی ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.