۔سلمان خان کی کک ، 200 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ہے

عید سے کچھ روز قبل ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کک ، جلد ہی دو کروڑ کا بزنس کر لے گی۔ اس سے پہلے بھارت کی تین فلمیں ، دھوم تھری ، چنائے ایکسپریس اور تھری ایڈیٹس دو کروڑ کلب میں شامل ہیں۔

بالی وڈ (ویب ڈیسک) فلمی مبصرین کا کہنا ہے کہ فلم کک ، سلمان خان کی اپنی ہی فلم ، ایک تھا ٹائگر کا باکس آفس ریکارڈ توڑ دے گی ، جو اس نے 2012 میں قائم کیا تھا۔ پچھلے ہفتے کک کی آمدنی میں قدرے کمی دیکھی گئی ، لیکن یہ غیر متوقع نہیں تھی ، اس طرح کے اتار چڑھاو مختصر عرصے کے لئے آتے ہی ہیں ، اور یہ دو سوکروڑکا بزنس کرنے والی فلموں کی فہرست میں جلد ہی شامل ہو جائے گی۔ باکس آفس پر دوسری کامیاب فلم ، ہمپٹی شرما کی دلہنیا کھڑی ہے ، جو لگ بھگ 80 کروڑ کما چکی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.