سعودی مردوں پر ، پاکستانی،بنگلہ دیشی، برمی ، چاڈ کی عورتوں سے شادی پر پابندی

غیر ملکی خواتین سے شادی کرنے کی حوصلہ شکنی کرنے کے لئے سعودی عرب کی حکومت نے نیا قانون نافذ کیا ہے ، جس کے تحت کسی بھی غیر ملکی عورت سے شادی سے پہلے حکومت سے اجازت لینا لازمی قرار دیا ہے۔

مکہ () سعودی میڈیا کے مطابق اگر کوئی سعودی مرد مراکش کی عورت سے شادی کا خواہش مند ہے تو سعودی مرد پر ماضی میں کسی مجرمانہ سرگرمی میں ملوث نہ رہنے کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا لازم ہے۔ مراکش کی حکومت سعودی عرب کے مرد سے تقاضا کرتی ہے کہ اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو وہ اپنی پہلی بیوی کی رضامندی کا سرٹیفکیٹ پیش کریں۔ تا ہم سعودی مردوں پر پاکستانی ، بنگلہ دیشی ، برما اور افریقی ملک چاڈ کی عورتوں سے شادی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان چاروں ملکوں کی پانچ لاکھ عورتیں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ مزید برآں غیر ملکی عورت سے شادی کے خواہش مند سعودی عرب کے مرد پر لازم ہے کہ اس کی عمر پچیس برس ہو اور اگر وہ پہلے سے شادی شدہ ہے تو ایسا میڈیکل سرٹیفکیٹ مہیا کرے جو ظاہر کرے کہ اس کی پہلی بیوی معذور یا کسی دائمی مرض میں مبتلا ہے اور اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.