اداکارہ کاجول نے زندگی کی چالیس بہاریں دیکھ لیں

بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکارہ کاجول نے زندگی کی چالیس بہاریں دیکھ لیں۔

ممبئی: () بالی ووڈ کے چاندنی ”کاجول” نے 1992 کو فلم نگری میں قدم رکھا۔ فلم’ ‘بے خودی” میں بہترین پرفارمنس سے کاجل نے فلمی پنڈتوں کو بتا دیا کہ وہ بالی ووڈ پر راج کریں گی۔ کنگ خان کے ساتھ فلم”بازی گر” نے اداکارہ کو سپر اسٹار بنا دیا۔ ”بازی گر” کی کامیابی کے بعد تو کاجول اور شاہ رخ کی جوڑی پر فلموں کی بارش ہو گئی۔ کرن ارجن، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، کبھی خوشی کبھی غم، مائی نیم از خان کاجل کی بلاک بسٹر فلمیں ہیں۔ عامر خان کے ساتھ فلم ”فنا” میں بھی کاجول کی شاندار پرفارمنس نے دلوں کو چھو لیا۔ کاجول نے 1999 میں اجے دیوگن کے ساتھ شادی کی، اداکارہ نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی ‘عشق”، ”میں نے پیار کیا ”،”راجو چاچا” اور ”دل کیا کرے” جیسی بے مثال فلمیں بنائیں۔ شاندار فنی خدمات پر انہیں 2011 میں پدما شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ –

تبصرے بند ہیں.