یکم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 60 پیسے اضافے کا امکان

اسلام آباد: بین الاقوامی ماركیٹ میں تیل كی قیمتوں میں اضافے كے باعث یكم اگست سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات كی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر تک اضافے كا امكان ہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے كہ عالمی ماركیٹ میں تیل كی قیمتوں میں ردوبدیل كے باعث یكم اگست سے پیٹرول کی قیمت میں 1.60 روپے فی لیٹر، مٹی كے تیل میں 3.95 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 3.20 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل میں 3.10 روپے فی لیٹر اور ہائی اوكٹین کی قیمت میں 5.10 روپے فی لیٹر بڑھنے كا امكان ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمتوں ميں اضافے کی حتمی سمری 29 جولائی كو منظوری كے لئے وزارت پیٹرولیم كو ارسال کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.