یووراج سنگھ نے انوشکا شرما کو ’بھابھی‘ کا خطاب دیدیا

ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے معاشقے کے چرچے عام ہیں۔ اب تو یووراج سنگھ نے بھی انوشکا شرما کو ’ بھابھی‘ کہہ دیا ہے۔

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی نائب کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے معاشقے کے چرچے عام ہیں۔ دونوں مختلف مقامات پر اکثر اکٹھے دیکھے بھی جاتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جوڑی نے اپنے تعلقات کا انکشاف بھی کر لیا ہے جس کے بعد ویرات کوہلی کے ساتھی کرکٹر اور بائیں ہاتھ کے بلے باز یووراج سنگھ نے انوشکا شرما کو ” بھابھی“ کا خطاب دیدیا ہے۔ یہ خطاب انہوں نے انوشکا شرما کی نئی فلم ممبئی ویلوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر کے کمنٹس میں یووراج سنگھ نے لکھا کہ ’اوئے ہوئے، روزی بھابھی نہایت خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے فلم میں انوشکا کی اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ یوراج سنگھ پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے بھارتی اداکارہ کو بھابھی کا خطاب دیا ہے۔ اس سے پہلے دیکھنے میں آیا ہے کہ بھارتی کرکٹرز عموما کوہلی اور انوشکا کے معاملے میں کسی قسم کے تبصرے سے گریز کرتے آئے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.