سال رواں کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو 2.49 فیصد ر

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے مارچ تک سٹیل کے شعبے میں شرح نمو سب سے زیادہ 35 فیصد ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد  ) رواں مالی سال کے دوران بڑی صنعتوں کی شرح نمو دو اعشاریہ چار نو فیصد رہی ، گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت جبکہ چار شعبوں کی منفی رہی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک سٹیل کے شعبے میں سب سے زیادہ شرح نمو پینتیس فیصد رہی ۔ پٹرولیم ، کیمیکل ، کھاد ، ادویہ سازی ، آٹو موبائل اور چمڑہ سازی سمیت گیارہ شعبوں کی شرح نمو مثبت رہی ۔ لکڑی کی مصنوعات اور انجینئرنگ سمیت چار شعبوں کی شرح نمو منفی رہی ۔ سب سے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر ٹیکسٹائل کی شرح نمواعشاریہ پانچ فیصد رہی ۔

تبصرے بند ہیں.