ہمیشہ کچھ نیا کرنے کے لیے پرعزم رہتا ہوں، علی ظفر

کراچی: اداکاروگلوکار علی ظفر نے کہاہے کہ پاکستانی عوام نے اپنی محبتوں سے مجھے حوصلہ بخشا ہے۔ آج میں جس مقام پربھی ہوں وہ اپنی عوام کی محبتوں کے طفیل ہوں ان خیالات کااظہارانھوں نے بات چیت کے دوران کیاانکاکہنا تھا کہ ہندوستان میں فلم کے لیے کام کرنااچھالگاہمیشہ کچھ نیاکرنے کے لیے پرعزم رہتاہوں گلوکاری کے بعداداکاری ایک بڑاچیلنج تھا جسے قبول کیا اور اپنی کوششوں سے ہندوپاک میں اپنی جگہ بنائی جولوگ مجھ پر یا کسی بھی دوسرے فنکار پر تنقید کرتے ہیں وہ غلط کرتے ہیں انھیں اگرکسی بھی بات پراختلاف ہے توذاتی ہے اس پرانھیں بات کرنی چاہیے نہ کہ ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی کریں ایک سوال کے جواب میں گلوکارعلی ظفرکاکہنا تھا کہ مجھے جب بھی پاکستانی فلم ڈائریکٹرز نے فلم کے لیے آفر کیا میں ضرورحامی بھرونگامیرے لیے سب سے پہلے میراملک اورعوام ہے ۔

تبصرے بند ہیں.