ہریتک اور کنگنا کی فلم ’’کرش 3‘‘ کا نیا ٹریلر جاری

ممبئی: بالی وڈ اداکار ہریتک روشن اور کنگنا رناوت کی نئی فلم ’’کرش تھری‘‘ کا نیا ٹریلر آگیا ہے۔ فلم میں ہریتک روشن بیک وقت تین کرداروں میں دکھائی دیں گے۔ فلم کی کہانی وہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں کرش ٹو ختم ہوئی تھی۔ فلم میں ویوک اوبرائے ولن کا کردار کر رہے ہیں۔ کنگنا رناوت ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی۔ یہ سائنس فکشن فلم رواں سال چار نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.