ہالی وڈ فلم’ریڈ ٹو’ کا رنگا رنگ پریمیئر

 لاس اینجلس میں ہالی وڈ ایکشن فلم “ریڈ ٹو” کا رنگا رنگ پریمئر ہوا جس میں فلم کی کاسٹ سمیت دیگر نامور ستاروں نے شرکت کی۔ ریڈ ٹو کی تقریب میں فلم کے ہیرو اداکار بروس ویلسن، ہیروئن اداکارہ کیتھرین زیٹا جونز سمیت دیگر فنکاروں نے بھرپور شرکت کی،شائقین کی بڑی تعداد نے فلمی ستاروں کا استقبال کیا۔فلمی ستارے گروپس کی شکل میں ریڈ کارپٹ پر کھڑے ہو کر تصاویر بنواتے رہے۔ریڈٹو سی آئی اے کے سابق ایجنٹوں کی کہانی ہے جو لوگوں کو قاتلوں سے بچانے کیلئے ایک بار پھر میدان میں اترتے ہیں۔تقریب میں صحافیوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ، اداکار بروس کا کہنا تھا حقیقی زندگی میں ابھی ان کا ریٹائڑڈ ہونے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تبصرے بند ہیں.