ہالی وڈ سائنس فکشن فلم سٹار وارز دی فورس ایوکنز کا نیا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی سائنس فکشن فلم سٹار وارز دی فورس ایوکنز کا نیا ٹریلر آ گیا۔ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہو گی۔

نیو یارک:ہدایتکار جےجے ابرامز کی یہ فلم اسٹار وارز فلم سیریز کا ساتواں حصہ ہے۔ جس میں اسٹارز وار کے کردار روبوٹس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خلائی مشن پر ہیں۔ اسٹاروارز دی فورس اویکنز میں ہیریسن فورڈ، مارک ہامل اور کیری فیشر مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم اٹھارہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.