ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’ٹاپ گن‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں

1986ء میں جنگی جہاز اڑانے والے تربیتی پائلٹس کی زندگی پر مبنی فلم ’ٹاپ گن‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ 

لاس اینجلس: ویب ڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ساز ادارے سکائی ڈانس کے سربراہ ڈیوڈ ایلیسن نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مشہور زمانہ فلم  ٹاپ گن 2  پر کام جاری ہے جس کا مرکزی کردار ٹام کروز ہی ادا کریں گے۔ یاد رہے کہ ٹام کروز نے ٹاپ گن میں لیفٹیننٹ میورک کا کردار ادا کیا تھا۔ ڈیوڈ ایلیسن نے بتایا فلم میں میورک کے بغیر ٹاپ گن نہیں بن سکتی اور میورک کا کردار میورک ہی ادا کرے گا۔ نئی فلم کی کہانی موجودہ دنیا کی ہوگی اور اس کے سکرپٹ پر جسٹن مارکس سکرین کام کر رہے ہیں۔ معروف ہالی وڈ اداکار ٹام کروز کی معروف فلموں میں ٹاپ گن، نائیٹ اینڈ ڈے ، مشن امپاسبل سیریز اور جیک ریچر شامل ہیں۔
1986ء میں سینما گھروں کی زینت بنی فلم ٹاپ گن نے کی زبردست بزنس کیا تھا جس کی یادیں آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ فلم ٹاپ گن کی کہانی جنگی جہاز اڑانے والے تربیتی پائلٹس کی زندگی کے گرد گھومتی تھی۔ فلم کی کامیابی میں جہاں ٹام کروز نے اتہائی جاندار اداکاری کی تو وہیں جہازوں کے شاندار کرتبوں نے فلم کو چار چاند لگا دیئے تھے۔ خیال رہے کہ فلم ٹاپ گن کے ہدایتکار ٹونی سکاٹ نے 2012ء میں خود کشی کر لی تھی جس کے بعد فلم کے سیکوئل پر کام روک دیا گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.