دنیا کے گرد چکر لگانیوالا شمسی طیارہ جاپان سے روانہ –

سولر امپلس ٹو کو بغیر رکے سات ہزار نو سو کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہے ، طیارے کی اگلی منزل ہوائی ہے 

ٹوکیو ( ) دنیا کے گرد چکر لگانے نکلنے والا شمسی طیارہ جاپان سے اپنے مشکل ترین سفر کے لیے روانہ ہوگیا ۔ سولر امپلس ٹو کو سات ہزار نو سو کلومیٹر کا فاصلہ بغیر رکے طے کرنا ہے ۔ سولر امپلس ٹو کا بحر الکاہل کے اوپر سے ہوائی تک کے سفر کو مشکل ترین سفر کہا جا رہا ہے ۔ اس سے پہلے طیارہ خراب موسم کی وجہ سے جاپان کے شہر ناگویا رکا ہوا تھا ۔ طیارے کی جاپان روانگی کے وقت مقامی شہریوں نے بھی دیکھی ۔ سولر امپلس ٹو کی اگلی منزل ہوائی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.