ہالی ووڈ میں کام کے دوران نہ صرف کپڑے دھوتی تھی بلکہ کھانا بھی بنانا پڑتا تھا، دپیکا

ممبئی: اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے کپڑے بھی خود دھوتی تھی اور کھانا بھی خود ہی بنانا پڑتا تھا۔

دپیکا پڈوکون کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ ڈمپل گرل نے بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد ہالی ووڈ میں بھی قسمت آزمائی کرچکی ہیں تاہم اب دپیکا پڈوکون نے پہلی بار ہالی ووڈ میں کام کرنے کے تجربے پر لب کشائی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.