ہالی ووڈ فلم ’’گارڈیئنز آف دی گلیکسی ‘‘کا ٹریلر جاری

مارول سٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائریکٹر جیمز گن ہیں

ہالی ووڈ () مارول سٹوڈیوز کے تحت بننے والی نئی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’’گارڈیئنز آف دی گلیکسی‘‘ کا دھواں دھار ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔تھرِل اور ایکشن سے بھرپور اس فلم کی کہانی سُپر ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو کائنات کے دشمنوں سے لڑتے نظر آئیں گے جس کا ایک ایک پل دیکھنے والوں کے رونگھٹے کھڑے کر دے گا، مارول سٹوڈیوز اور والٹ ڈزنی پکچرز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس ایکشن ایڈونچرفلم کے ڈائریکٹر جیمز گن ہیں ،فلم رواں برس یکم اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.