امریکی فنکار جینیفر آنسٹن اور جسٹن تھیروکس 26 جولائی کو شادی کریں گے

مریکی اداکارہ جینیفر آنسٹن اور امریکی اداکارجسٹن تھیروکس دونوں نے دو سال قبل 2012میں منگنی کی تھی ، اور اب میکسیکو میں باقاعدہ شادی کر رہے ہیں۔

ہالی وڈ () آنسٹن اور جسٹن نہ صرف اداکار ہیں ، بلکہ دونوں فلمی ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی ہیں۔ اداکارہ کی عمر 45 سال اور اداکار کی 42 برس ہے۔ وہ 26جولائی کو میکسیکو کے تفریحی مقام کابو سین لوکاس میں دونوں کے پچاس کے قریب دوستوں کی موجودگی میں شادی کر لیں گے۔ یاد رہے کہ جسٹن تھیروکس کی یہ پہلی اور جینیفر آنسٹن کی دوسری شادی ہو گی۔ اس سے پہلے آنسٹن نے مشہور اداکار بریڈ پٹ سے شادی کی تھی ، تا ہم اینجلینا جولی کی وجہ سے ان دونوں میں علیحدگی ہو گئی۔ بلکہ کہا جاتا ہے کہ جولی نے بریڈ سے شادی کرنے کے لئے ولن کا کردار ادا کیا تھا اور ان کی شادی ختم ہو گئی۔ –

تبصرے بند ہیں.