ہالی ووڈ فلم “سینٹ وِینسنٹ”کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا

نیویارک….. این جی ٹی…… طلاق یافتہ والدین کے بچے کی بوڑھے پڑوسی سے ہونے والی دوستی کی داستان بیان کرتی ہالی ووڈ کی نئی کامیڈی فلم “سینٹ وِینسنٹ”کاٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ہدایتکارو رائٹر تھیوڈور میلفی کی اس فلم میں مرکزی کرداربِل مورے، ملیسا میکارتھی اور نومی واٹس ادا کر رہے ہیں جن کے علاوہ دیگرکاسٹ میں اسکاٹ ایڈسِٹ، کرِس اوڈوڈ اورٹیرنس ہاورڈ شامل ہیں۔کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور یہ فلم ایک ایسے بچے کی بوڑھے اور تنہا رہنے والے پڑوسی کی آپس میں دوستی پر مبنی ہے جس کے والدین میں گھریلو ناچاکیوں کے بعد علیحدگی ہو جاتی ہے۔فریڈ روز ، جینو ٹوپنگ اور پیٹر چینگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کو 24اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی

تبصرے بند ہیں.