ومبلڈن ٹینس :اعصام الحق کی مکسڈ ڈبلز میں پیش قدمی جاری

لندن …..ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ میں پاکستان کے اعصام الحق مینز ڈبلز سے تو آئوٹ ہوگئے لیکن مکسڈ ڈبلز میں ان کی پیش قدمی جاری ہے۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلیم کے مکسڈ ڈبلز میں اعصام الحق اور روس کی ویرا دوشی وینا پر مشتمل جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے اولیور مراک اور جمہوریہ چیک کی کیرولینا پلیسکووا سے تھا۔ اعصام اور دوشی وینا کو پہلے سیٹ میں تو شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن پھر پاک۔روس جوڑی نے کم بیک کرتے ہوئے میچ تین۔چھ، سات۔چھ اور چھ۔تین سے اپنے نام کیا۔ اس سے قبل مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں اعصام الحق او ر روہن بوپننا پر مشتمل جوڑی کو جیک سوک اور ویسک پوسپسل کی جوڑی نے پانچ سیٹس کے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔

تبصرے بند ہیں.