نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد…..نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔گزشتہ روز جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھاجس کے بعد جسٹس انور ظہیر جمالی اکتیسویں قائم مقام چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیے گئے ،وہ ایک سال کے دوران تیسرے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر ہوں گے، جسٹس ناصر الملک 5جولائی کو جسٹس تصدق جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالیں گے۔ انہوں نے بطور چیف جسٹس تقرر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ نئے قائم مقام چیف الیکشن کمشنر جسٹس انور ظہیر جمالی آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اب تک43سربراہ مقرر کیے جاچکے ہیں جن میں سے صرف 13 مستقل اور 30 قائم مقام تھے

تبصرے بند ہیں.