ہالی ووڈ ایکشن سے بھرپور فلم ” سروائور ” کا ٹریلر جاری

ماضی کا جیمز بانڈ پیرس بروسنن اب ایک قاتل کے روپ میں نظر آئے گا۔ ایکشن سے بھرپور فلم ” سروائور ” کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

\نیو یارک: فلم میں پیرس بروسنن گھڑی کو بم کا ریموٹ بنانے کا ماہر ہے۔ اداکارہ میلا جوو وچ نے فارن سروس آفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔ جو لندن میں تعیناتی کے فوری بعد ایک بم حملے میں بچ جاتی ہے لیکن اس پر ہی حملے کا الزام لگ جاتا ہے۔ اسے دہشتگردوں اور کرائے کے قاتل سے بچ کر اپنی بے گناہی ثابت کرنا ہے۔ فلم پانچ جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.