عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان

ایرانی جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں سے معاہدہ طے پا جانے کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں۔

نیویارک:مرکنٹائل ایکسچینج میں امریکی بنچ مارک ڈبلیو ٹی او کے مئی کے سودے 95 سینٹ کمی سے انچاس ڈالر چودہ سینٹ فی بیرل میں ہوئے۔ یورپی بنچ مارک برینٹ نارتھ کے سودوں میں دو ڈالر پندرہ سینٹ کمی ہوئی اور مئی کے سودے چون ڈالر پچانوے سینٹ میں ہوئے۔ ماہرین کا کہنا ہے ایران اور عالمی طاقتوں کے مذاکرات کی وجہ سے گزشتہ دو دن منڈی میں قیمتیں بڑھیں۔ معاہدہ طے پانے کی وجہ سے ایران پر پابندیاں ختم ہونے سے ایرانی تیل منڈی میں آنے سے قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے۔

تبصرے بند ہیں.