بالی ووڈ فلم ’’ ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی ‘‘ آج ریلیز ہو رہی ہے

فلم میں اداکار سشانت سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ، فلم کی ہدایات دیباکر مکھرجی نے دی ہیں

ممبئی: ) بلاک بسٹرفلم ” پی کے ” سے شہرت پانے والے سشانت سنگھ کی نئی فلم ”ڈٹیکٹو بیوم کیش بخشی” آج دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی ۔ بالی ووڈ میں شدھ دیسی رومانس اور پی کے جیسی فلموں میں کامیاب اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار سوشانت سنگھ اب جاسوس بن رہے ہیں ۔ ہدایتکار دیباکر بینرجی کی فلم کی کہانی معروف مصنف شرادندو کے افسانوی سراغ رساں کردار بیوم کیش بخشی سے ماخوذ ہے ۔ فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت سمیت آنند تیواری ، دیویا مینن اور سواستیکا مکھرجی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم یش راج فلمز کے بینر تلے آج سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی ۔

تبصرے بند ہیں.