ہالی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”ہوم”کا نیا کلپ

نیویارک……. ہالی ووڈ کی تھری ڈی اینیمیٹڈ کامیڈی فلم”ہوم”کے نئے کلپس کے ساتھ ساتھ اس کیلئے معروف گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز کی”فیل دی لائٹ”نامی ساؤنڈ ٹریک کی میوزک وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ہدایتکار ٹم جانسن کی یہ فلم 2007ء میں معروف مصنف ایڈم ریکس کی جانب سے پیش کی گئی چلڈرن بک”دی ٹریو میننگ آف اسمیک ڈے”سے ماخوذ ہے۔کرس جینکنز اور سوزین بورجی کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے گرد گھوم رہی ہے جو اپنے دشمنوں سے بچنے کیلئے زمین پر آکر چھپ جانا چاہتے ہیں۔اس فلم میں مختلف کرداروں کیلئے ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اور گلوکاروں اسٹیو مارٹن،جنیفر لوپیز،ریحانہ اور جم پارسنز کی آوازیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ڈریم ورکس اینیمیشن کے اشتراک سے بننے والی یہ اینیمیٹڈ کامیڈی فلم ہوم آلموسٹ ہوم ٹوئنٹیتھ سینچری فاکس کے تحت رواں سال27مارچ کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.