اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے رضا ربانی کو نامزد کر دیا

اپوزیشن جماعتوں نے چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کو نامزد کر دیا۔ اسفند یار ولی کا کہنا ہے ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے لیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے آئندہ ہر پالیسی سازی میں اتحاد کو قائم رکھنا ہو گا۔

اسلام آباد:  زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور جے یو آئی ف کی قیادت نے بھی شرکت کی۔ اے این پی، فنکشنل لیگ اور فاٹا سے تعلق رکھنے والے سینیٹ کے ارکان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ قیوم سومرو خصوصی طور پر مولانا فضل الرحمان کو منا کر اجلاس میں شرکت کے لئے لائے۔ اے این پی کے رہنما اسفند یار ولی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو منانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شرکاء نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدوں کیلئے متفقہ امیدوار لانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ اپوزیشن جماعتوں نے مشاورت کے بعد چیئرمین سینیٹ کیلئے پیپلز پارٹی کے رضا ربانی کو نامزد کر دیا۔ اسفند یار ولی کا کہنا ہے ڈپٹی چیئرمین بلوچستان سے لیں گے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے آئندہ ہر پالیسی سازی میں اتحاد کو قائم رکھنا ہو گا۔

تبصرے بند ہیں.