Latest National, International, Sports & Business News

گلوکارہ لیڈی گاگا کاکورونافنڈ ریزنگ کیلئے ٹی وی پروگرام کرنیکا اعلان

عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر ٹی وی پروگرام کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ پروگرام کو رواں ماہ 18 اپریل کو متعدد امریکی ٹی وی چینلز سمیت سوشل میڈیا و ویب اسٹریمنگ چینلز پر بیک وقت نشر کیا جائے گا۔ ٹی وی پروگرام میں امریکی گلوکارہ بلی آئلش، لیزو، سر ایلٹن جان، ڈیوڈ بیکھم، جان لیجنڈ، ایڈی ویڈر، کیری واشنگٹن، کولڈ پلے کرس مارٹن، جے بالون، اینڈریا بکولی، مالوما اور حال ہی میں کورونا کا شکار ہونے والے اداکار ادریس ایلبا اور ان کی اہلیہ سبرینا ایلبا سمیت دیگر شوبز و میوزک سے وابستہ شخصیات شرکت کریں گی۔ مذکورہ پروگرام کے نشر ہونے سے حاصل ہونے والی تمام رقم اور لیڈی گاگا کی جانب سے پہلے ہی جمع کی گئی ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کی رقم عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کو فراہم کی جائے گی۔ اس رقم سے طبی عملے کے لیے حفاظتی سامان خریدنے سمیت طبی آلات خریدے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.