گجراتی فلم ’’دی گڈروڈ‘‘ آسکرکے لیے نامزد

ممبئ: بھارتی ریاست گجرات میں بنائی جانے والی گجراتی زبان کی فلم ’’دی گڈ روڈ‘‘ اکیڈمی آسکر ایوارڈ کی غیر ملکی زبان کی بہترین فلموں کی کیٹگری کے لیے بھارت کی طرف سے باضابطہ طور پر نامزد کردی گئی۔ مذکورہ فلم نیشنل ایوارڈ یافتہ ہے اس کو آسکر ایوارڈز کی نامزدگی کے لیے لنچ باکس ‘ بھاگ ملکھا بھاگ ‘ انگلش ونگلش ‘ ایوشوراپورم اور سیلو لائیڈ جیسی فلموں کے ساتھ مقابلہ درپیش تھا۔ چیئرمین آسکر سلیکشن کمیٹی آف فلم فیڈریشن آف انڈیا مسٹر گوش کے مطابق لنچ باکس دی گڈ روڈ کے مقابلے میں اچھی امیدوار تھی لیکن 19 رکنی جیوری نے دی گڈ روڈ کے حق میں فیصلہ دیا ہے جو کہ ایک ایسے بچے کی کہانی پرمبنی ہے جو گم جاتا ہے۔دوسری طرف فلم لنچ باکس کے آسکر کی دوڑ سے باہر نکلنے پر انوراگ کشپ اور کرن جوہر بے حد پریشان ہیں۔ فلم کے آسکر کے لیے نامزد کیے جانے کے سلسلہ میں فلم کے ہدایتکارگوتم گھوش نے بتایا ہے کہ فلم فیڈریشن آف انڈیا کی طرف سے منتخب کی گئی۔ یاد رہے کہ 86ویں اکیڈمی آسکر ایوارڈ اس مرتبہ 2 مارچ 2014 کو منعقد ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.