گاڈزیلا پھر تباہی مچانے کیلئے تیار

ہالی ووڈ فلم ”گاڈزیلا” کا نیا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ،فلم 16 مئی کو ریلیز ہو گی۔

نیویارک: (آن لائن) خطرناک مونسٹر گاڈزیلا ایک بار پھر تباہی مچانے آ رہا ہے۔ ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر گاڈزیلا فرنچائز کی فلم “گاڈزیلا” کانیا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار گیرتھ ایڈورڈز کی اس فلم میں آرون ٹیلر جانسن، الزبتھ اولسن، برائن کرینسٹان، ڈیوڈ سٹریتھرن اور سیلی ہاکنز اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ جان جاشنی اور میری پیرنٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی گاڈزیلا نامی دیوہیکل عفریت کے گرد گھومتی ہے جو ایک بار پھر انسانی دنیا میں تباہی پھیلانے آ پہنچا ہے۔ 16 کروڑ ڈالر کے بجٹ سے بننے والی یہ سائنس فکشن مونسٹر فلم گاڈزیلا وارنر برادرز کے تحت رواں سال 16 مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.