خطے کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے امن ناگزیر،مل کر کام کرنا ہوگا ، وزیر اعظم

بیجنگ (وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے ایشیا عالمی معیشت کا اہم حصہ ہے ، معاشی ترقی کیلئے امن و امان ناگزیر ہے ، خطے کی اقتصادی ترقی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا ۔ معاشی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف نے چین کے صوبے ہنان میں بارہویں سالانہ باؤ فورم ایشیا کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ایشیا عالمی معیشت کا ایک اہم جز اور وسائل سے مالا مال ہے۔ہمیں اس کے وسائل سے استفادہ کرنا ہو گا۔نواز شریف نے کہا عالمی معیشت میں ایشیا کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے اور معاشی طاقت کا توازن مغرب سے مشرق کی طرف تبدیل ہو رہا ہے۔وزیر اعظم نے کہا معاشی ترقی کے لئے امن ناگزیر ہے۔اس لئے خطے کی ترقی کے لئے نہ صرف سب کو مل کر کام کرنا ہو گا بلکہ علاقائی تعاون کے لئے مواصلاتی رابطوں کو بھی مربوط بنانا ہو گا۔نواز شریف نے کہا تنازعات کے حل کو اولین ترجیح دی جانی چاہئے۔ ترقی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے ہمیں نوجوانوں کیلئے نئے مواقعے تلاش کرنا ہوں گے۔

تبصرے بند ہیں.