پاکستانی نوجوان پر بننے والی ہالی ووڈ فلم۔۔ دی ریلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ۔۔کا گانا ۔۔بجلی آئے یا نہ آئے ریلیز ہوتے ہی چھا گیا۔ گرمیوں کے موسم میں ہونے والی شادیوں میں ہوتا ہےا یک ہی مسئلہ۔ تقریب کے عین عروج پرگم ہوجاتی ہے بجلی۔ ایسے میں فلم دی رلکٹنٹ فنڈامینٹلسٹ کا گانا بجلی آئے یا نہ آئے ۔۔ڈھول بجے گا۔ ہوگیا مشھور۔ یہ گانا پاکستانی گلوکارہ و گلوکارہ میشا شفیع نے خود گایا ہے۔اپنے مخصوص اسٹائل سے ہٹ کر گایا جانے والے گانے میں میشا شفیع روایتی پاکستانی لباس میں گجرے پہنے گارہی ہیں بھری تقریب میں یہ فلم پاکستانی مصنف محسن حامد کے بیسٹ سیلر ناول پر بنائی گئی ہے جس کی ڈائریکشن ۔بالی ووڈ ڈائریکٹر میرا نائر نے دی ہیں ۔ فلم کی کہانی امریکا میں رہنے والے پاکستانی نژاد نوجوان چنگیز کی کہانی ہے۔ت علیم پانے کے بعد یہ نوجوان وہیں اپنا کیریئر شروع کرنے کا خواہش مند ہے۔ چنگیز پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد دونوں ملکوں کے معاشرتی فرق پر ذہنی انتشار میں مبتلا ہو جاتا ہے۔فلم میں بالی وڈ اداکار شبانہ اعظمی اور اوم پوری نے چنگیز کے والدین کا کردار ادا کیا ہے۔ جبکہ ہالی وڈ کے مشہور اداکار کیٹ ہڈسن اور کیفئر سدرلینڈ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں ۔۔فلم میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بھی آواز کا جادو جگایا ہے۔
تبصرے بند ہیں.