کینز فلم فیسٹیول ، اداکارہ ایشوریا رائے نے ریڈ کارپٹ کی رونق بڑھا

بالی ووڈ سٹار ڈائمنڈ جیولری اور خوبصورت گائون میں ملبوس ریمپ پر آئی ، غیر ملکی میڈیا کی بھرپور توجہ حاصل کی

کینز (فرانس میں کینز فلم فیسٹیول کی چمک دمک اپنے عروج پر ہے ۔ خوبصورت گاؤن زیب تن کیے ایشوریا رائے نے ریڈ کارپٹ کی رونق دوبالا کر دی ۔ ملٹی ٹیرڈ ٹیل گاؤن ، ڈائمنڈ جیولری ، سلور ہائی ہیلز کے ساتھ قیامت ڈھاتی بالی ووڈ بیوٹی کوئین ایشوریا رائے کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئی ۔ اداکارہ کے خوبصورت گاؤن نے غیر ملکی میڈیا کی توجہ بھی خوب سمیٹی ۔ ہالی ووڈ حسینائیں بھی کینز فلم فیسٹیول کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں ۔ اس موقع پر فلم ’’یوتھ ‘‘کا پریمئیر بھی ہوا ۔ –

تبصرے بند ہیں.