دنیا کے چھ بڑے بینکوں پر چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد

یویارک…….دنیا کے چھ بڑے بینکوں پر زرمبادلہ میں مصنوعی اتار چڑھاؤ کے الزامات کے تحت تقریبا چھ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کردیا گیا ۔ان بینکوں میں جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف اسکاٹ لینڈ، بینک آف امریکا اور یو بی ایس شامل ہیں۔جے پی مورگن، سٹی گروپ، بارکلیز، رائل بینک آف سکاٹ لینڈ نے امریکی محکمۂ انصاف اور فیڈرل ریرزو کی جانب سے عائد کردہ الزامات قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جبکہ یو بی ایس پر شرح سود میں گڑبڑ کرنے کا الزام ہے ، جو اس نے قبول کیا ہے۔سب سے زیادہ 2 ارب 40 کروڑ ڈالر کا جرمانہ بارکلیز بینک پر عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس نے برطانیہ، امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے حکام سے تفتیش میں تعاون نہیں کیا تھا ۔امریکی فیڈرل ریزرو نے بینک آف امریکا کو بھی زرِ مبادلہ کے سلسلے میں بدعنوانی پر 25 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا ہے۔امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ کا کہنا ہے کہ سنہ 2007 سے پانچ سال تک ’تقریباً روزانہ‘ زرِمبادلہ کا کاروبار کرنے والوں نے شرح تبادلہ کو اپنے مفاد میں طے کرنے کے لیے ایک نجی الیکٹرانک چیٹ روم کا استعمال کیا۔ان کا کہنا ہے، ان بینکوں کی حرکت سے دنیا بھر میں ان گنت صارفین، سرمایہ کاروں اور اداروں کو نقصان ہوا۔

تبصرے بند ہیں.