کپیل شرما عباس مستان کی فلم میں ہیرو کاسٹ

فلم میں ان کے ساتھ پانچ ہیروئنز کام کر رہی ہیں ۔،شوٹنگ کا آغاز نومبر میں ہوگا

ممبئی ( بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر عباس مستان نے کامیڈین اداکار کپیل شرما کو اپنی نئی فلم میں مرکزی کردارمیں سائن کر لیا ہے۔ اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کپیل کےساتھ پانچ ہیروئنز کام کر رہی ہیں ۔اس حوالے سے ہدایتکار عباس مستان نے بتایا کہ یہ فلم مکمل مزاحیہ اور انٹرٹینمنٹ سے بھرپور ہے اور پہلی بار ایسا ہو رہا ہے کہ کوئی ہیرو ایک وقت میں پانچ ہیروئنز کے ساتھ کام کر رہا ہو۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں کپیل شرما سے بات چیت چل رہی ہے اور ان کی رضا مندی کے ساتھ ہی اس فلم کا نام بھی فائنل کر لیا جائے گا اور اس کی شوٹنگ کا آغاز بھی ہو جائے گا۔عباس مستان کا کہنا ہے کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ نومبر میں شروع کرنا چاہتے ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.