کاروباری ماحول کے حوالے سے پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا

گلوبل انوویشن انڈیکس کے سروے کے مطابق پاکستان تعلیم، سیاسی ماحول اور قانون کی حکمرانی کے لحاظ سے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک سے بھی پیچھے چلا گیا۔ کاروباری ماحول کے حوالے سے پاکستان نے بھارت کو پچھاڑ دیا۔

لاہور: (ویب ڈیسک) ساتویں سالانہ گلوبل انوویشن انڈیکس سروے کے مطابق پاکستان زندگی کے ٘مختلف شعبوں میں نیپال، بنگلہ دیش اور بھوٹان جیسے چھوٹے ملکوں سے بھی کہیں پیچھے ہے۔ سروے میں تعلیم کے حوالے سے دنیا کے ایک سو بیالیس ممالک کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ جائزے میں پاکستان کو اہم ترین شعبے میں صرف دس اعشاریہ سات نمبر ملے اور فہرست میں پاکستان کا نام ایک سو اکتالیس ویں نمبر پر رہا۔ سروے میں ایک سو تینتالیس ممالک کے سیاسی ماحول کا جائزہ بھی لیا گیا یہاں بھی پاکستان ایک سو اکتالیس ویں نمبر پر رہا اور اس کو صرف بائیس اعشاریہ آٹھ نمبر ملے۔ سیاسی ماحول کے لحاظ سے صرف سوڈان اور یمن پاکستان سے نیچے ہیں۔ قانون کی حکمرانی کے ضمن میں پاکستان ایک سو تینتالیس ممالک میں ایک سو بائیس ویں نمبر پر رہا یہاں بھی پاکستان کو بائیس نمبر ملے۔ کاروباری ماحول کے اعتبار سے پاکستان کا نمبر بھارت سے بہتر رہا۔ اس شعبے میں پاکستان تریپن اعشاریہ نو نمبر حاصل کر کے ایک سو ساتویں نمبر پر رہا۔ بھارت کو سینتالیس نمبر ملے اور فہرست میں اس کا نام ایک سو اٹھائیس ویں نمبر پر ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.