کولکتہ ایئرپورٹ پر ودیا بالن کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش

کولکتہ: 

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کولکتہ ایئرپورٹ پر مداح کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن اپنی نئی آنے والی فلم ’’بیگم جان‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں پروڈیوسر مہیش بھٹ اور ہدایتکار سری جیت مکھرجی  کے ہمراہ کولکتہ ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ایک مداح نے اداکارہ کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش کا اظہار کیا جس پر اداکارہ نے خوش دلی سے آمادگی ظاہر کردی لیکن اس دوران مداح نے اداکارہ کی کمر کے گرداپنا بازو  حائل کرنے کی کوشش کی جس نے انہیں کو چونکا دیا۔

تبصرے بند ہیں.