کیرئیرکے لیے والد انیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا، سونم

ممبئی: 

بالی ووڈ میں اپنے بے باک خیالات سے مشہور اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے کیرئیر کے لیے والد اوراداکارہ انیل کپور کا کبھی سہارا نہیں لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپوربالی ووڈ کی وہ اداکارہ ہیں جو اپنے مختلف قسم کے خیالات کا نہ صرف برملا اظہارکرتی ہیں بلکہ وہ ان پرہمیشہ قائم بھی رہتی ہیں۔ اداکارہ سے جب کیرئیرکے حوالے سے پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی اپنے کیرئیرکے آغازکے لیے اپنے والد اوراداکارانیل کپورکا کبھی سہارا نہیں لیا اور نہ وہ کبھی بھی ایسا کریں گی جب کہ یہ فیصلہ انہوں نے بہت عرصے قبل ہی کرلیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.