وینا ملک مشروط طور پر شوہر کو معاف کرنے کو تیار

لاہور: 

متنازعہ حرکتوں سے شہرت پانے والی اداکارہ  وینا ملک نے شوہر اسد خٹک کی غلطیاں معاف کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ساتھ رہنے کا اشارہ دیا ہے۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ اسد خٹک نے مجھ پر ہاتھ اٹھایا جس کی وجہ سے تلخیاں بڑھیں، جو لڑکی اپنا گھر خود بساتی ہے وہ کبھی اسے توڑنا نہیں چاہے گی، اسد نے مجھے بہت تنگ کیا اور تکلیف پہنچائی جس کے بعد میں نے سوچ لیا تھا کہ ان کے ساتھ اب نہیں رہا جاسکتا اور اب کبھی صلح نہیں کروں گی۔

تبصرے بند ہیں.