کوئٹہ،فورسز کی کارروائی،4دہشتگردہلاک،2ایف سی اہلکار زخمی

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے کلی ملا خيل آباد ميں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں چار حملہ آور مارے گئے، جب کہ کارروائی میں دو ایف سی جوان زخمی بھی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پر پولیس، سیکیورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے آپریشن کیا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 حملہ آور ہلاک، جب کہ 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ کالعدم تنظیم کے نمائندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیے جانے والے آپریشن میں پولیس،اے ٹی ایف، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے 4 حملہ آور ہلاک اور 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کیا گیا۔ آپریشن کے بعد سیکیورٹی اہل کاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

تبصرے بند ہیں.