کنگنا نے جو بائیڈن کو فلم ‘گجنی’ کا عامر خان قرار دیدیا

جو بائیڈن کے لیے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

ممبئی (این این آئی)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی صدارت کے لیے منتخب ہونے والے جو بائیڈن کو معروف بالی ووڈ فلم ‘گجنی’ میں عامر خان کی جانب سے نبھائے گئے کردار سنجے سنگھانیہ قرار دے دیا۔امریکا میں صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے لیے جہاں مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، وہیں ان کی شخصیت سے متعلق تبصروں کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے۔ایسے میں بالی ووڈ کوئن کنگنا رناوت نے جو بائیڈن کی شخصیت سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا جس کا شاید خود بائیڈن نے بھی تصور نہیں کیا ہوگا۔اپنے خیالات کا بے دھڑک اظہار کرنے والی کنگنا رناوت نے اب امریکا کے منتخب صدر جو بائیڈن کو فلم گجنی کے عامر خان سے ملادیا۔کنگنا رناوت نے سوشل میڈیا پر منتخب نائب صدر کمالہ ہیرس کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ‘گجنی بائیڈن کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتے، جن کا ڈیٹا ہر 5 منٹ بعد کریش کرجاتا ہے، ان میں تمام دوائیاں شامل کرلی گئی ہیں، وہ ایک سال سے زیادہ نہیں رہیں گے، واضح طور پر کمالہ ہی نظام کو چلائیں گی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ جب ایک عورت ابھر کر سامنے آتی ہے تو وہ ہر عورت کے لیے راستہ بناتی ہے۔واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کی فلم ‘گجنی’ نے باکس آفس پر کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے تھے۔اس فلم میں سنجے سنگھانیہ اپنی محبوبہ کے قتل اور سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے دماغی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے، جس کے باعث ان میں بار بار یاد داشت کھونے کی بیماری جنم لے لیتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.