کم کپڑے اس لئے پہنتی ہوں کیوں کہ لوگ مجھے اس طرح دیکھنا پسند کرتے ہیں، پونم پانڈے

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پونم پانڈے کا کہنا ہے کہ وہ کم کپڑے پہن کر سماجی خدمت کر رہی ہیں کیونکہ لوگ انہیں ایسا دیکھنا پسند کرتے ہیں اور اس سے محضوظ ہوتے ہیں۔ ممبئی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے پونم پانڈے کا کہنا تھا کہ انہیں کبھی بھی پورن اسٹار سنی لیون کے ساتھ اپنا موازنہ کرنا پسند نہیں کیونکہ ریکھا، مادھوری ڈکشٹ اور کاجول ہی ان کی پسندیدہ اداکارائیں ہیں، میں مستقبل میں خود کو انہی تینوں اداکاراؤں کے ساتھ موازنہ کی فہرست میں شامل کرنا چاہوں گی۔ پونم پانڈے کی فلم “نشہ” 26 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جس پر اداکارہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی نئی فلم سے کافی توقعات وابستہ ہیں اور لوگوں کو بھی ان کی نئی فلم پسند آئے گی۔ انہوں نے فلم کی ریلیز سے قبل تشہیر کے لیے فلم کا ایم ایم ایس ریلیز کرنے کی خبروں کی بھی تردید کی۔

تبصرے بند ہیں.