کم معاوضہ سونم کپور نے بالی ووڈ فلمسازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

ممبئی: ہالی ووڈ ہو یا بالی ووڈ ہر جگہ ہیروئنز یا اداکاراؤں کی طرف سے مردوں کم معاوضہ دیے جانے پر احتجاج کیا جارہاہے اور میڈیا میں ہیرؤنز کی طرف سے بیانات شائع ہورہے ہیں کہ انھیں معاوضے کے معاملے میں صنفی امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے جب کہ وہ انھیں کی طرح کسی فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں مگر اب اداکارہ سونم کپور جو بالی ووڈ میں فیشن آئیکون کی حیثت سے بھی اپنی پہچان رکھتی ہیں نے ہیروئنز کو مرد اداکاروں کی نسبت کم معاوضہ دینے والے فلمسازوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے کیونکہ سونم کا کہنا ہے غیر مساوی معاوضے کے بارے میں شکایت یا احتجاج کرنے کے بجائے خواتین کو کم معاوضی دینے والوں کے ساتھ کام کرنا بند کردینا چاہیے ۔

تبصرے بند ہیں.