دپیکا نے اپنے آپ کو خود غرض اداکارہ قرار دے دیا

ممبئی: بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں خود غرض اداکارہ ہوں۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی جاندار اداکاری کے باعث انڈسٹری میں ممتاز مقام رکھتی ہیں اور انہوں نے متعدد بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ اپنے منفرد انداز  کے حوالے سے  شہرت رکھنے والی اداکارہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے اپنے آپ  کو خودغرض قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہر فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے انتھک محنت کرتی ہوں اور متعدد فلموں میں منفرد اور مشکل کردار نبھائے ہیں اسی لیے اپنی کامیابیوں پر بہت خوش ہوں تاہم  میں ایک خود غرض اداکارہ ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون اپنی نئی آنے والی فلم’’تماشا‘‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جب کہ فلم میں ان کے ہمراہ اداکار رنبیر کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.