کرینہ کپور کی مقبولیت کم، معاوضہ بھی کم کر دیا

بالی وڈ کی ہیروئن کرینہ کپور کی مقبولیت کم ہونے لگی، 2013ء میں بالی وڈ میں ان کی کوئی فلم سو کروڑ کلب کی ممبر نہیں بنی، اداکارہ نے اپنی فیس بھی کم کر دی۔

ممبئی: ) اداکارہ کرینہ کپور کی گزشتہ سال دو فلمیں گوری تیرے پیار میں اور ستیاگرہ ریلیز ہوئی۔ دونوں فلمیں کچھ خاص بزنس نہ کر سکیں۔ بھارتی میڈٰیا کے مطابق بیبو نے معروف ٹی وی کمپنی کے ایک کمرشل میں کام کرنے کا معاوضہ تین کروڑ روپے لیا ہے۔ اس سے پہلے کرینہ کسی بھی کمرشل کے لیے معاوضہ چار سے پانچ کروڑ لیتی تھی۔ بالی وڈ ذرائع کا کہنا ہے فیس کم لینے کی وجہ اداکارہ کی حالیہ ناکام فلمیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.