کرینہ کپور سے تعلق توڑنا میرے لئے خوش قسمتی کا باعث رہا، شاہد کپور

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے کہا ہے کہ کرینہ کپور سے تعلق توڑنا ان کے لئے خوش قسمتی کا باعث رہا۔ شاہد كپور نے ایک انٹرویو میں كرينہ كپورسے تعلق ٹوٹنے كو اپنے لئے خوش قسمتی قرار ديتے ہوئے كہا كہ کرینہ سے بریک اپ کے بعد میری فلمیں کامیاب ہونا شروع ہوئیں، انہوں نے کہا کہ میں نے ماضی میں بہت غلطیاں کی ہیں جنہیں اب دوبارہ کبھی نہیں دہراؤں گا۔ شاہد کپور نے کہا کہ 2007 میں بریک اپ کے بعد آنے والی فلم “جب وی میٹ” کامیاب ہوئی تو محسوس ہوا کہ کرینہ سے دوستی میرے لئے کچھ خاص خوش قسمت ثابت نہیں ہوئی تھی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک سال کے بعد بالی ووڈ میں میری واپسی نئی فلم “پھٹا پوسٹر نکلا ہیرو” سے ہو رہی ہے جس میں شائقین مجھے منفرد کردار میں دیکھیں گے اور مجھے یقین ہے کہ شایقین کو میرا یہ انداز ضرور پسند آئے گا۔

تبصرے بند ہیں.