کرکٹ ریجنل ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگانا ناانصافی قرار

لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے کہنا کہ پی سی بی کی جانب سے ملک میں کرکٹ کی ریجنل ایسوسی ایشن پر ایڈہاک لگانا نا انصافی ہے۔ ایک انٹر ویو میں اانضمام الحق نے کہا کہ انہیں یہ خبر جان کر بڑی حیرت ہوئی کہ جو ایسوسی ایشن کرکٹ کا انفرا اسٹرکچر کھڑا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ان پر ایداہک لگادیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط فیصلہ ہے جس کے کلب کرکٹ پر منفی اثرات پڑیں گے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پی سی بی میں کراچی، لاہور، سیالکوٹ، اسلام آباد اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں کی نمائندگی نہ ہونا زیادتی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذکاء اشرف نے زاتی مفادات کے چھوٹے شہروں کو ووٹنگ رائیٹس دیئے۔

تبصرے بند ہیں.