ایشین ٹیم ایونٹ اسنوکر:قومی کھلاڑیوں کی پہلی کامیابی

دوحہ: پہلی ایشین ٹیم ایونٹ اسنوکرچیمپیئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے افتتاحی میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔ قطر کے دارالحکو مت دوحہ میں کھیلے جانے والی چیمپیئن شپ میں گرین شرٹس کیوئیسٹس نے شاندار آغاز کرتے ہوئے فتح سمیٹی۔ عالمی چیمپیئن محمد آصف ، قومی چیمپیئن حمزہ اکبراور ماجد علی پر مشتمل ٹیم نے کویت ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین فریم سے زیر کیا۔ پاکستان ٹیم کی فتح کا اسکور تیس ساٹھ، ستر تیس، اسی سات اور اٹھتر چھ رہا۔ دوسرے میچ میں پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کا سامنا کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.