چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو کام کرنے سے روک دیاگیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف کو کام کرنے سے روک دیا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کی۔درخواست گزاراحمد ندیم سڈل نے موٴقف اختیار کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخابات جعل سازی کے ذریعے کرائے گئے،انتخاب کیلئے الیکشن بورڈ کی تشکیل درست نہیں تھی۔ ذکا اشرف کا انتخاب قواعد اور پی سی بی کے آئین کے برعکس تھا،درخواست گزار نے عدالت سے ذکاء اشرف کو کرکٹ بورڈ کا اجلاس بلانے اورشرکت کرنے سے روکنے کی استدعا بھی کی۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے نئے انتخابات کرائے جائیں اور تمام سابق کھلاڑیوں کو حصہ لینے کاموقع دیا جائے،عدالت نے درخواست باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف، سیکرٹری کھیل، سیکرٹری اسپورٹس بورڈ اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.