کروڑ پتی سلو میاں چھوٹے سے فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں؟

ممبئی: 

بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان کو ’گاڈ فادر‘ کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے متعدد ہیروئنوں کو بالی ووڈ میں متعارف کروا کر ان کی زندگی بدل ڈالی لیکن دوسروں کی زندگی بدلنے والے لاکھوں دلوں کی دھڑکن سلمان خان خود کیوں ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہتے ہیں، اس اس سوال نے سب کو بہت عرصے سے پریشان کر رکھا تھا۔

حال ہی میں سلمان نے اپنے بھائی سہیل خان کے ساتھ معروف بھارتی شو ’لٹل چیمپ سیزن 6‘ میں فلم ٹیوب لائٹ کی تشہیری مہم میں شرکت کی جہاں ایک چھوٹے بچے نے ان سے سوال کیا کہ بڑا اور مہنگا گھر خریدنے کے باوجود آپ اپنے گھروالوں سے دور ایک چھوٹے سے فلیٹ میں کیوں رہتے ہیں، اس سوال کے جواب میں سلمان نے بچے کو پیار کرتے ہوئے کہا کہ اس گھر میں ان کا بچپن گزرا ہے۔

تبصرے بند ہیں.