کرن جوہر کا اپنی نئی فلم میں شاہ رخ کے بجائے سلمان خان کوکاسٹ کرنے کا فیصلہ

ممبئی: بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے اپنی نئی فلم کےلئے اپنے دوست اور پسندیدہ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بجائے سلمان خان کو منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن جوہر بہت جلد دبنگ خان کے کو اپنی نئی فلم میں کاسٹ کرنے کا اعلان کریں گے جب کہ وہ سلو میاں کو اپنے پروگرام ”کافی ود کرن“ میں بھی مدعو کریں گے، اس سلسلے میں سلمان خان کے بزنس منیجر کرن جوہر کے اکاؤنٹنٹ سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کرن جوہر اپنی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں سلمان خان کو شاہ رخ خان کے ساتھ کاسٹ کر چکے ہیں تاہم اگر ایک بار پھر وہ سلمان خان کو اپنی فلم کے لئے منتخب کرتے ہیں تو کنگ خان کے مداح کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم میں سلومیاں کو ہی دیکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.