کراچی کے حالات سے خوفزدہ مہدی حسن کی فیملی لاہورمنتقل

لاہور: برصغیر پاک وہندکے شہنشاہ غزل مہدی حسن مرحوم کی فیملی کراچی کے حالات سے تنگ آکرلاہورمنتقل ہوگئی۔ مہدی حسن کے صاحبزادے عارف مہدی نے لاہور میں مستقل سکونت اختیارکرنے کے لیے گھرلے لیا ہے جب کہ ان کی اہلیہ اوربچے بھی گزشتہ روز لاہور پہنچ گئے ہیں۔ عارف مہدی نے  گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اورراہزنی کی وارداتوں میں اس قدر اضافہ ہوگیا ہے کہ وہاں رہنا اب ممکن نہیں تھا۔ گھر سے نکلتے ہوئے خوف آتا تھا۔ایسی صورتحال میں میری فیملی بہت پریشان تھی۔ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے لاہور منتقل ہونے کا فیصلہ کیاہے۔ یہاں پرلاہور کے علاقہ سبزہ زارمیں گھرلے لیا ہے اوراب میں اپنے والد کے نام پرقائم ادارے کے پلیٹ فارم سے نئے ٹیلنٹ کی پروموشن کے لیے لاہور میں کام کرونگا۔ کراچی سے لاہورمنتقل ہونے کے باعث خاصی دشواری ہوئی ہے۔ بچوں کے اسکول اوردیگرمعاملات کراچی میں جاری تھے مگراب نئے سرے سے لاہور میں سب کچھ شروع کرنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.